ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شاہین باغ کو لے کر امت شاہ پر سی ایم کیجریوال نے لگایا نشانہ، ملک کا سب سے پاورفل آدمی ایک راستہ نہیں کھلوا سکتا؟

شاہین باغ کو لے کر امت شاہ پر سی ایم کیجریوال نے لگایا نشانہ، ملک کا سب سے پاورفل آدمی ایک راستہ نہیں کھلوا سکتا؟

Tue, 04 Feb 2020 19:58:15    S.O. News Service

نئی دہلی،4/فروری (ایس او نیوز/آئی این ایس ا نڈیا) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بی جے پی کے سابق صدر اور وزیر داخلہ امت شاہ پر نشانہ لگایا۔انہوں نے کہا کہ امت جیسے پاورفل انسان شاہین باغ کا ایک راستہ نہیں کھلوا سکتے؟ کھلوا سکتے ہیں، لیکن کھلوانا نہیں چاہتے۔کیونکہ وہ مکمل انتخابات اس معاملے پر لڑنا چاہتے ہیں۔شاہین باغ کے سوال پر کیجریوال نے کہاکہ اس سے فائدہ بی جے پی کو ہو رہا ہے۔بی جے پی چاہتی ہی نہیں کہ شاہین باغ کا حل نکلے۔شاہین باغ میں ایک طریقہ ہے، ساری جنگ ان کی ہے۔وہ راستہ کھلنے کی ضرورت ہے۔اس کی وجہ سے لوگوں کو بہت دقت ہو رہی ہے۔وہاں پر بسیں نہیں جا پا رہیں، اسکول بسیں نہیں جا پا رہیں، ایمبولینسوں نہیں جا پا رہی ہیں۔امت شاہ پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امت شاہ جیسا اس ملک کا پاورفل انسان،اتنے بڑے آدمی ہیں۔ان کے پاس سب کچھ ہے۔ہمارے ملک کے وزیر داخلہ ایک راستہ نہیں کھلوا سکتے۔کھلوا سکتے ہیں، کھلوانا نہیں چاہتے۔یہ گندی سیاست ہے۔ان کے پاس یہ کہنے کو نہیں ہے کہ ہم نے ایم سی ڈی کے اسکول ٹھیک کئے۔ایم سی ڈی میں تو ان کی حکومت تھی۔وہ نہیں کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے ایم سی ڈی سے دہلی کی صفائی کروا دی۔اسپتالوں کو ٹھیک کروا دیا۔ہم نے جو جو کام کئے، ان کے مقابلے میں وہ کہہ رہے ہیں کہ اتنی تیزی سے بٹن دبانا کہ شاہین باغ میں کرنٹ آئے۔اس لیے شاہین باغ پر گندی سیاست کرکے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔لیکن عوام دیکھ رہی ہے۔


Share: